102.تكاثر

1
أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ
(لوگو) تم کو(مال کی) بہت سی طلب نے غافل کر دیا
2
حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں
3
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
4
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا
5
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ
دیکھو اگر تم جانتے (یعنی) علم الیقین (رکھتے تو غفلت نہ کرتے)
6
لَتَرَوُنَّ الْجَحِيمَ
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ
پھر اس کو (ایسا) دیکھو گے (کہ) عین الیقین (آ جائے گا )
8
ثُمَّ لَتُسْأَلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِيمِ
پھر اس روز تم سے (شکر) نعمت کے بارے میں پرسش ہو گی
CopyRight © 2024 Koran.link All Rights Reserved